ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  متاثرہ لڑکی کی آواز سننے کے بجائے انہیں بدنام کرنا شرمناک ہے:پرینکا گاندھی

 متاثرہ لڑکی کی آواز سننے کے بجائے انہیں بدنام کرنا شرمناک ہے:پرینکا گاندھی

Mon, 12 Oct 2020 22:47:22    S.O. News Service

نئی دہلی،12 /اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ملک میں گزشتہ دنوں خواتین کے خلاف جرائم کے بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اسی کو لے آج کانگریس کے ذریعہ آن لائن مہم چلائی جارہی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹر کے ذریعے اترپردیش حکومت کو نشانہ بنایا۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔ ادھر مظلوم خواتین کی سچائی اور آواز سننے کے بجائے ان کو بدنام کرنا، ان پر الزام لگانا انتہائی شرمناک اور بزدلانہ کام ہے۔ پرینکا نے لکھا ہے لیکن اب ملک کی خواتین خاموش نہیں رہیں گی،ایک بہن کو مجرم ٹھہرایا تو لاکھوں بہنیں آواز اٹھائیں گی اور ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ ہم اپنی ذمہ داری خود لے رہے ہیں۔ اب صرف خواتین کو ہی خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

واضح رہے کہ کانگریس نے ہاتھرس معاملے پرینکا گاندھی کی سربراہی میں جارحانہ موقف اختیار کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس یوپی سرکار سے مستقل سوالات کررہی ہے۔ ہاتھرس واقعے میں بہت سے انکشافات ہوئے ہیں، جس میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ پر طرح طرح کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔تاہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ آج کانگریس کے ذریعہ ایک آن لائن مہم چلائی جارہی ہے، جس میں پارٹی قائدین ٹویٹ یا ویڈیو پیغام کے ذریعے خواتین کے خلاف جرائم کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔

کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی یوپی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ نیز جو اس طرح کے معاملات کو اٹھاتا ہے، یوپی حکومت کی طرف سے اس کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کانگریس کے ذریعہ اس طرح کی آن لائن مہم پہلے بھی چلائی جا چکی ہیں، نیز موم بتیاں بھی نکالی  گئیں ہیں۔


Share: